ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی

ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ملک میں 20 کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت میں ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

 پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردی اعدادوشمارکے مطابق اپریل میں ملک میں 20کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت1642.33روپے ریکارڈ کی گئی جو مارچ کے مقابلے میں 6.62فیصداورگزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 31.86فیصدکم ہے۔

 رپورٹ کے مطابق مارچ میں ملک میں  20کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت 1758.84روپے اورگزشتہ سال اپریل میں 2410.013روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

 اعدادوشمارکے مطابق اپریل میں اسلام آبادمیں 20کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت 1711.08روپے، راولپنڈی میں 1704.91روپے، گوجرانوالہ میں1596.84 روپے، سیالکوٹ میں1625.66 روپے، لاہور میں 1553.83روپے اورفیصل آباد میں1552.51 روپے ریکارڈ کی گئی۔

 ملتان میں 1547.68 روپے، بہاولپورمیں1604.70روپے، کراچی میں 1652.93روپے، حیدرآباد میں1760.79 روپے، سکھر میں1501.97روپے، لاڑکانہ 1544.22روپے، پشاور1650.92روپے، بنوں 1582.56روپے، کوئٹہ 1787.46روپے اور خضدار میں 20کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت1864.43 روپے ریکارڈ کی گئی۔