چونتیسویں نیشنل گیمز میں آرمی نے میڈلز کے انبار لگا دیئے

National Games, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد رضا : چونتیسویں نیشنل گیمز میں آرمی نے میڈلز کے انبار لگا دیئے ۔ ٹیبل ٹینس، اسکواش، ایتھلیٹکس، ووشو، ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ میں زور کے جوڑ دیکھے گئے ۔

سبز ہلالی پرچم تھامے کشتی بانوں نے دیکھنے والوں کو بھی پرجوش کر دیا ۔ٹیبل ٹینس میں بدنظمی ہوئی۔ کھیل کچھ دیر رکنے کے بعد شروع ہوا ۔ 
کوئٹہ میں جاری کھیلوں کے قومی مقابلوں میں کھلاڑی اِن ایکشن ۔ اسکواش کے مرد و خواتین کے انفرادی ایونٹ میں آرمی اور واپڈا نے دونوں فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا 
ایتھلیٹکس ایونٹ کےدوسرے روز بھی آرمی نے مزید چار گولڈ دو سلور اور تین کانسی کے میڈلز جیت کر میدان مار لیا۔ریسلنگ کے ایونٹ میں واپڈا نے 5گولڈ  میڈل جیت لیے۔ ویٹ لفٹنگ 87 ,کلو گرام کیٹگری واپڈا نے گولڈ آرمی چاندی اور ایچ ای سی نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ ویمن 1000میٹر ریس فائنل ریس میں واپڈا نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔میزبان بلوچستان کے کھلاڑی ذاکر خان نے ووشو  میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
ٹیبل ٹینس میں  آرمی نے  مردوں اور خواتین  دونوں مقابلوں کے گولڈ میڈل اپنے نام کرلئے۔ ان مقابلوں کا مزہ اس وقت کرکرا ہو گیا جب ریفری کے خلاف احتجاج کرتے کھلاڑیوں نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔ کھیل کچھ دیر رکنے کے بعد دوبارہ شروع ہو گیا تھا