سابق ایم پی اے خیبرپختونخوا اسمبلی آغا گنڈا پورنے پی ٹی آئی سےکو خیر آباد کہہ دیا

سابق ایم پی اے خیبرپختونخوا اسمبلی آغا گنڈا پورنے پی ٹی آئی سےکو خیر آباد کہہ دیا
کیپشن: Agha Gandapur, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سابق ایم پی اے خیبرپختونخوا اسمبلی آغا گنڈا پورنے پارٹی سےکو خیر آباد کہہ دیا۔

آغا گنڈاپورنے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ میں اور میرا خاندان پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں،چچا کی شہادت کے بعد والد پی ٹی آئی میں آئے ، دو شہیدوں کے بعد بھی پارٹی نہیں چھوڑی،لیکن 9 مئی کے واقعات میں شہدوں کے ساتھ جو ہوا وہ میں سمجھ سکتا ہوں۔

 سابق رکن صوبائی اسمبلی نے کہاکہ ہمارا ملک ہے تو وہ آرمی کی وجہ سے ہے، میں نے ہر قسم کے سخت حالات دیکھے ہیں،9 مئی کے واقعات کے بعد پاکستانی ہونے کے ناطے پی ٹی آئی سے تعلق نہیں رکھ سکتا ۔

ان کاکہناتھا کہ میرا اپنا تعلق شہیدوں کے خاندان سے ہے،فوج کا جب بھی دروازہ کھٹکھٹایا تو انہوں نے مدد کی،ایسے واقعات سے پاکستان کو نقصان ہو رہا ہے، آغا گنڈاپور نے کہاکہ جو افراد 9 مئی کے واقعات میں شامل تھے انہیں سزا ملنی چاہئے، میرے خاندان نے پاکستان کی خدمت کی ہے،انسان سیاست میں عزت کیلئے آتا ہے لیکن عزت سے بھی آگے پاکستان ہے۔

ان کاکہناتھا کہ آگے ہم آزاد الیکشن لڑیں گے،اب بات پاکستان اور پاک فوج کی ہے، اب میں اور میرا خاندان پاکستان تحریک انصاف اور خان صاحب سے علیحدگی اختیار کرتے ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer