مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ

مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید  احمد : ڈالر کی قدر میں اضافے نے لاہوریوں سے سستا پروٹین بھی چھین لیا، روپے کی بے قدری اور خام مال کی قیمتوں میں اضافے سے مرغی کا گوشت اور فارمی انڈے غریب کے دستر خوان سے دور ہو گئے، چھٹی کے روز مرغی کا گوشت 14روپے مہنگا ہو گیا۔

شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، مرغی کا گوشت اور فارمی انڈے غریب کے دستر خوان سے دور ہوگئے۔ چھٹی کے روز مرغی کا گوشت 14روپے مہنگا ہو گیا۔ 14روپے فی کلو اضافے سے گوشت کی سرکاری قیمت 587 روپے کلو مقرر کی گئی۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 383 روپے جبکہ پرچون ریٹ 391 روپے فی کلو جاری کیا گیا۔ جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کے بعد سرکاری قیمت 272 روپے فی درجن ریٹ مقرر کیا گیا۔ انڈوں کی پیٹی 8040 روپے میں فروخت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ایک سال میں برائلر مرغی کی قیمت میں 50فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔