پنجاب حکومت  کا منکی پاکس ویکسین خریدنے کا فیصلہ 

 پنجاب حکومت  کا منکی پاکس ویکسین خریدنے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کے بعد دنیا میں منکی پاکس وائرس پھیلنا شروع ہوگیا  اب تک 16 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے،منکی پاکس مرض کے پھیلاؤ  کے خدشہ کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبہ بھر میں محکمہ صحت کو چوکس رہنے کا حکم دیدیا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ منکی پاکس کے مرض سے بچاؤ کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر فی الفور اختیار کی جائیں،ائیر پورٹس پر مسافروں کی سکریننگ کا موثر میکنزم وضع کیاجائے، مرض کا پھیلاؤ روکنے کے لئے پیشگی حفاظتی اقدامات بروقت اٹھائے جائیں، مرض سے بچاؤ او راحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے عوام کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے ،منکی پاکس مرض کے حوالے سے مانیٹرنگ سیل قائم کیاجائے ۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ڈنمارک کے سفارت خانے کو ویکسین منگوانے کے لیے خط لکھنے کا  بھی فیصلہ کر لیا ہے، حکومت ویکسین کی دس لاکھ خوراکیں ڈنمارک سے منگوائے گی، ویکسین کو ہیلتھ کئیر ورکز اور کم قوت مدافعت والے افراد کے لیے منگوایا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر سے پنجاب کے تمام ڈاکٹرز کی منکی پاکس پر ٹریننگ شروع ہو گی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹرز کو منکی پاکس کے علاج پر تربیت بھی دے گی۔

منکی پاکس کیسے پھیلتا ہے؟
یہ خطرناک مرض پہلے جانوروں کے ذریعے انسانوں کو متاثر کرتا ہے اور پھر انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے جیسے کورونا وائرس سے متاثرہ شخص  دوسرے شخص کو متاثرکرتا ہے۔ 

چکن پاکس کی علامات کیا ہیں؟
 منکی پاکس میں پہلے بخار ہوتا ہے اور پھر جسم پر نکلنے والے دانے انتہائی تکلیف دہ زخموں میں تبدیل ہوجاتے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کسی نے جلتی ہوئی سگریٹ زخموں پر رکھ دی ہو۔اس بیماری میں مریض کے صحت یاب ہونے کا کوئی مخصوص وقت نہیں لیکن مریض کو مکمل اور توجہ اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے

واضح رہے کہ منکی پاکس ایک متعدی بیماری ہے جو رواں ماہ مئی کے دوران یورپ میں سامنے آئی تھی اور متحدہ عرب امارات میں بھی اس کا کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔