(جنیدریاض)گورنمنٹ پائیلٹ سکول وحدت روڈ میں اساتذہ کے لئےپہلے ویکسینیشن سںنٹر کا افتتاح کردیا گیا،ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں اساتذہ سکول کھلنے سے قبل اپنی ویکسنیشن کروائیں ،ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ 7 جون سے سکول کھلنے جارہے ، اس بار گرمی کی چھٹیاں صرف دو سے تین ہفتوں کی دی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں گورنمنٹ پائلٹ ہائر سکینڈری سکول وحدت کالونی میں اساتذہ کے لیے ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا،سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترخان نے سب سے پہلے ویکسنیشن کروا کر اساتذہ کے لئےمثال قائم کی،ڈاکٹر یاسمین کا کہنا تھاکہ اب 35 لاکھ کو ویکسین لگا چکے ہیں،اساتذہ سکول کھلنے سے قبل اپنی ویکسنیشن مکمل کروائیں ،اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ، سی ای او ہیلتھ لاہور، سی ای او ایجوکیشن و دیگر افسران موجود تھے۔
وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اساتذہ و طلبا کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسینیشن سینٹرز کا قیام خصوصی طور پر عمل میں لایا جا رہا ہے، اساتذہ کی ویکسینیشن کا عمل کلیدی اہمیت کا حامل ہے تاکہ تعلیم کا سلسلہ بغیر رکاوٹ کے جاری رہ سکے۔
علاوہ ازیں صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ مذکورہ سنٹر میں لاہور کے 16 ہزار اساتذہ کی ویکسنیشن کی جائے گی،انکا کہنا تھا کہ سات جون سے سکول کھولنے جارہے ہیں،اس سال گرمی کی چھٹیوں صرف دو سے تین ہفتوں کی ہوں گی،والدین وطلباء نے تعلیمی ادارے سات جون سے کھلنے اور گرمی کی چھٹیاں کم دینے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے،مذکورہ سنٹر سے پرائیویٹ سکول کے اساتذہ بھی ویکیسن لگوا سکیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم نے بتایا کہ ویکسینیشن سینٹر کا قیام پائلٹ سکول فار بوائز لنک وحدت روڈ پر کیا گیا ہے اور اساتذہ کی سکریننگ اور ویکسینیشن کےلئے چار، چار کاﺅنٹرز لگائے گئے ہیں۔
بعدازاں وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سےڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نےان کے آفس میں ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، کورونا وائرس اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، کینسر کی موذی بیماری کے باوجود کورونا وباء پر قابو پانے کے لئے ڈاکٹر یاسمین راشد کی خدمات اور احسن اقدامات کو سراہا۔
وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے ان کے آفس میں ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، کورونا وائرس اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کینسر کی موذی بیماری کے باوجود کورونا وباء پر قابو پانے کے لئے ڈاکٹر یاسمین راشد کی خدمات اور احسن اقدامات کو سراہا۔ pic.twitter.com/iOQ1sA1siU
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) May 28, 2021