ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ثناخان کا غیرشادی شدہ افراد کیلئے خصوصی پیغام

ثناخان کا غیرشادی شدہ افراد کیلئے خصوصی پیغام
کیپشن: sana khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) شوبز چھوڑ کر مذہب کی طرف راغب ہونے والی سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثناءخان اپنی ازدواجی زندگی سے لطف انداوز ہورہی ہیں، انہوں نے غیرشادی افراد کو ایک خصوصی پیغام دیا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شوبز چھوڑ کر مذہب کی طرف راغب ہونے والی سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثناءخان نے غیر شادی شدہ افراد کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی دعائیہ پیغام جاری کیا،انسٹاگرام پر ثناء خان نے اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سبز رنگ کا خوبصورت عبایہ پہن رکھاہے، تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’غیر شادی شدہ افراد کو ایسے میاں بیوی کی سعادت نصیب ہو جو ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنے، شادی شدہ جوڑوں کو خوشی، مسرت اور سکون عطا ہو۔

انسٹاگرام پر شیئر کئے گئے اپنے اس پیغام میں مزید لکھا کہ اللہ تعالیٰ تمام شادی شدہ جوڑوں کو نیک اولاد سے نوازے جو ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہوں گے۔

View this post on Instagram

A post shared by sanakhan (@sanakhan_fan_)

واضح رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ سال بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی،بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناءخان نے اپنی شادی سے قبل اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا،اس موقع پر ثناءخان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گزاریں گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer