ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس کےباعث67 افرادجان کی بازی ہارگئے

covid19
کیپشن: covid19
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 67 افراد کورونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے جبکہ  51 ہزار 625 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

  تفصیلات کےمطابق  ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران 67 افراد انتقال کرگئے، 2 ہزار 482 نئے کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا کے مثبت  کیسزکی شرح 4.80 رہی جبکہ گزشتہ24 گھنٹے کے دوران 51 ہزار 625 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ملک بھر میں کوروناکےفعال کیسز کی مجموعی تعداد 58,611 تک پہنچ گئی,  اب تک کوروناسےصحت یاب ہونے والےافراد کی مجموعی تعداد 834,566 ہوگئی۔کوروناکے 913,784 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ  مجموعی طور پر 20607 اموات رپورٹ ہوئیں،سندھ میں اب تک 4988 افرادکورونا کے باعث جاں  بحق ہوئے جبکہ پنجاب میں 9925 افراد، کےپی کےمیں اب تک 4025 افراد، اسلام آبادمیں اب تک 753 افراد ، بلوچستان میں اب تک 273 افراد اورگلگت بلتستان میں 107 جبکہ آزاد کشمیر میں اب تک 536 افردا جاں  بحق ہوئے۔