ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کورونا کو شکست دے دی

ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کورونا کو شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے لیاقت علی ملک کو کورونا وائرس کو شکست دےکر صحت یاب ہونے پر پھول پیش کئے، اس موقع پر ایس ایس پی ڈسپلن عبادت نثار اور ایس پی لیگل بھی موجود تھے.
ایس ایس پی ایڈمن نے کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد ذمہ داریاں سنبھال لیں، اس حوالے سے کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ صحت یابی کے لئے دعائیں کرنے والوں کا مشکور ہوں اور میں پہلے سے زیادہ تندرست و توانا محسوس کر رہا ہوں، ان کا کہنا تھا کورونا ایک وباء ہے جس کا مقابلہ خود کو محدود کرتے ہوئے باآسانی کیا جا سکتا ہے۔

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ متاثر لاہور پولیس ہوئی، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے دوران اب تک لاہور پولیس کے 114 اہلکار کورونا وباء سے متاثر ہوئے، لاہور پولیس کے 57 اہلکار کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور پولیس ہر قسم کے حالات میں شہریوں کی سیکیورٹی اور سیفٹی کو یقینی بنائے ہوئے ہے، شہری محدود رہیں، محفوظ رہیں گے۔

دوسری جانب فرنٹ لائن پر موجود لاہور پولیس میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھنے لگی، پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد توحید الرحمان قرنطینہ میں چلے گئے۔

ایس پی انوسٹی گیشن سٹی توحید الرحمان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا. ایس پی انوسٹی گیشن نے چند روز قبل ٹیسٹ کرایا تھا توحید الرحمان ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ میں چلے گئے. لاہور پولیس میں ابتک 115 افسران اور اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی. سی سی پی او لاہور کے مطابق 57 اہلکار اور افسران کورونا کو شکست دے چکے ہیں.

Malik Sultan Awan

Content Writer