توہین عدالت،لاہور ہائیکورٹ نے جواب کیلئے ملزم کو مہلت دیدی

توہین عدالت،لاہور ہائیکورٹ نے جواب کیلئے ملزم کو مہلت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف: لاہور ہائی کورٹ میں چیف آپریٹنگ آفیسر موٹروے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت،عدالت نے چیف آپریٹنگ آفیسر کرنل ریٹائرڈ عابد نعیم کے وکیل کو چار جون تک جواب کے لیےمہلت دے دی۔

 
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نےراشد علی سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے ہارون دوگل اور غلام مرتضٰی چوہدری ایڈووکیٹ پیش ہوئے،درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ حکومت نےایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے موٹروے دکانداروں کو آن لائن ٹیک آوے کی اجازت دےرکھی ہے،موٹر وے حکام نے حکومتی نوٹیفیکیشن کی روشنی میں اس کو ٹیک  آ وے کی اجازت نہیں دی۔

درخواستگزار کا کہنا ہے کہ موٹر وے افسران کو درخواستیں دیں شنوائی نہ ہونےپرلاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا،عدالت نےچیف آپریٹنگ آفیسر موٹر وے کو ٹیک آ وے کی اجازت کا حکم دیا،عدالت کے28 اپریل 2020 کےحکم پرعمل درآمد نہیں کیا جا رہا،درخواستگزار نے استدعا کی کہ حکم عدولی پرچیف آپریٹنگ آفیسرموٹر وے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،،چیف آپریٹنگ آفیسر موٹرے کےوکیل نےعدالت سے استدعا کی کہ جواب کےلیےمہلت دی جائے،جس پر عدالت نے وکیل کو جواب کی مہلت دیتے ہوئے سماعت چار جون تک ملتوی کردی۔

یاد رہے ملک میں کورونا سے مزید 25 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1221 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 58 ہزار 997 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 416 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 374 اور پنجاب میں 362 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 41، اسلام آباد 17، گلگت بلتستان میں 9 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کیے گئے لاک ڈائون میں نرمی کی گئی ہے،اس نرمی کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ ،کاروبار کھولے گئے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer