قومی کرکٹر شرجیل خان کی مشکلات مزید بڑھ گئیں

قومی کرکٹر شرجیل خان کی مشکلات مزید بڑھ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی کردارقومی کرکٹر شرجیل خان کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، پی سی بی نے بلے باز کو قبل ازوقت کھیلنے کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل ٹوسپاٹ فکسنگ سکینڈل میں پابندی کا شکار قومی بلے بازشرجیل خان کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلے باز کو پابندی ختم ہونے سے قبل کھیلنے کی اجازت نہ دینےکا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق شرجیل خان بورڈ حکام سے دوسری مرتبہ درخواست کی تھی کہ ان کو پابندی ختم ہونے سےقبل اپنی تیاری کیلئے کلب کرکٹ اور مقامی کرکٹ ٹورنامنٹس میں کھیلنےکی اجازت دی جائے۔

بورڈ حکام نے شرجیل خان کی درخواست کوغیرتسلی بخش قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے، بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ طریقہ کار کے مطابق شرجیل خان نےاب تک اعتراف جرم نہیں کیا۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کو بحالی پروگرام میں شامل ہونے کیلئےپہلے اعتراف جرم کرنا لازمی ہوتا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق شرجیل خان نے صرف بروقت آگاہ نہ کرنے کا اعتراف کیا ہے جبکہ بلے باز نے تحقیقات کےدوران بورڈ حکام کیساتھ مکمل تعاون نہیں کیا، سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں شرجیل پراڑھائی سال کی پابندی اگست میں ختم ہورہی ہے، تاہم کرکٹ میں واپسی کیلئے ان کوبحالی پروگرام سے گزرنا ہوگا

Shazia Bashir

Content Writer