ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت ملک بھر میں ارتھ آور شروع

لاہور سمیت ملک بھر میں ارتھ آور شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  لاہور سمیت  ملک بھر میں ارتھ آور  شروع ہوگیا 

تمام سرکاری اور نجی  عمارات  کی  لائٹس بند کردی گئیں ۔ شہر بھر میں    تمام غیر ضروری لائٹس بھی بند کردی گئیں ۔  

وزیر اعظم ، صدرمملکت ، وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت تمام  اہم شخصیات نے قوم سے ساڑھے آٹھ بجے سے لے کر ساڑھے نو بجے تک لائٹس بند رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایک گھنٹہ زمین کے نام کردیں ۔

 ارتھ آور،مال روڈ پر واقع تمام نجی و سرکاری عمارتوں کی  لائٹس بند کر دی گئیں .ورلڈ ارتھ آور ڈے کی مناسبت سے لائٹس ساڑھے نو بجے تک بند رکھی جائیں

پنجاب اسمبلی،واپڈا ہاؤس سمیت دیگر عمارتوں کی لائٹیں بند کر دی گئیں۔

اسلام آباد سمیت ملک بھر میں اہم عمارتوں کی لایٹس بند ۔غیر ضروری لائٹس 8:30 سے 9:30 تک بند رہیں گی 

سپریم کورٹ وفاقی آئینی عدالت کی بھی غیر ضروری لائٹس بند  ہوگئیں ۔ اسلام آباد شاہراہ دستور پر بھی غیر ضروری لائٹس بند  کردی گئیں ۔ پارلیمنٹ ہاوس اور ایوان صدر کی لائٹس بھی ایک گھنٹے کے لیے بند  کردی گئیں ۔ پشاور خیبرپختونخوا  اسمبلی  کی لائٹس بھی ایک گھنٹے کے لیے بند  کی گئی ،بلوچستان اسمبلی  کی لائٹس بھی ایک گھنٹے کے لیے بند  کردی گئیں ۔