سٹی 42: لاہور میں لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے گائنی آپریشن تھیٹر کی ویڈیو وائرل ہونے کے واقعہ کا حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے لیڈی ڈاکٹرز اور اسٹاف کو معطل کردیا ہے۔
لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں دوران آپریشن ڈاکٹرز نے ریس لگا رکھی تھی اور سی سیکشن کرنے والی ڈاکٹرز اور میریضوں کی ویڈیو بنا کر شیئر کی گئی تھی ۔سی ایم کمپلینٹ سیل کےایکشن لینےپرگزشتہ روز4لیڈی ڈاکٹروں کومعطل کر دیا گیا ہے ۔فرائض میں سنگین غفلت پر ایم ایس لیڈی ولنگڈن ہسپتال ڈاکٹر فرح انعام، ہیڈ آف گائنی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ حسین بھی معطل ہونیوالوں میں شامل ہیں۔ پانچ پی جی آرز جبکہ دو چارج نرسز کو معطل کر کے ہیڈکوارٹرز رپورٹ کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا۔
لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی چارج نرس اقرا زاہد، چارج نرس فوزیہ رشید باورچی حسیب الرؤف کو پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے معطلی کے بعد فرائض سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔وومن میڈیکل افسر ڈاکٹر اقرا حفیظ کی خدمات کو محکمہ صحت و آبادی کو واپس کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر آمنہ رشید کو پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ سے معطل کرتے ہوئے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ رپورٹ کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔