(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ صبا آزادکو خطرناک انفیکشن میں مبتلا ہونے کے باعث ہسپتال داخل کرادیاگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صبا آزاد انفیکشن Cyclospora cayetanensis میں مبتلا ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل ہیں۔
انہوں نے اپنی صحت سے متعلق انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے بتایا اور ساتھ ہی ہسپتال سے اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے،اداکارہ نے بتایا کہ اس مشکل گھڑی میں ان کے دوست ریتھک روشن ان کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اس بیماری کی وجہ سے ان کا دو ہفتوں میں 4 کلو گرام وزن کم ہوگیا ہے،انہوں نے کہا کہ وہ گھر کا کھانا کھانے کو ترجیح دیتی ہیں اور ہر جگہ اپنا پانی ساتھ لے کر جاتی ہیں لیکن اس کے باوجود انفیکشن میں مبتلا ہوگئیں۔
اداکارہ نے اپنے مداحوں کو سبزیاں اور پھلوں کو اچھی طرح دھو کر کھانے کا مشورہ دیاہے۔