ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درِ نایاب: صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے لاہور میں شہر کے اہم ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جبکہ متعلقہ حکام کو کام کی رفتار اور معیار کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں ہیں۔

بلال یاسین نے داتا دربار، بھاٹی گیٹ توسیعی منصوبے، ناصر باغ، سرکلر روڈ اور ریلوے سٹیشن کے ترقیاتی مقامات کا دورہ کیا، جہاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر ہاؤسنگ نے بھاٹی چوک پر 3 رویہ انڈر پاس کی تعمیر کا آغاز کا بھی جائزہ لیا، جس میں 65 کنال سے زائد اراضی منصوبے میں شامل کی گئی ہے۔

ان کے مطابق زائرین کے بیٹھنے کے لیے جدید سہولیات سے مزین جگہ پر فاؤنٹین نصب کی جائے گی اور انڈر پاس کے مکمل ہونے سے بھاٹی چوک سے ایم اے او کالج تک ٹریفک روانی میں واضح بہتری آئے گی۔

اسی طرح ناصر باغ میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے، جس سے پارکنگ کے وسیع منصوبے مکمل ہونے کے بعد ٹریفک روانی بہتر ہوگی اور تجاوزات کا خاتمہ بھی ممکن ہو سکے گا۔

وزیر ہاؤسنگ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ وقت اور معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔