ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل11 راولپنڈیز کا پشاور کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل11 راولپنڈیز کا پشاور کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں راولپنڈیز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پچ بہتر لگ رہی ہے شاید بعد میں کچھ تبدیل ہوجائے۔

 رضوان نے کہا ہماری ٹیم نئی ہے، زمان خان کو ضرور یاد کریں گے۔

  ان کا کہنا تھا کہ کوئی کچھ بھی بولے یا سمجھے، میں اوپننگ ہی کروں گا، ٹیم کی ضرورت کے حساب سے کھیلتا ہوں۔

 پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اس ایونٹ میں اوپننگ ہی کروں گا، پچ خشک لگ رہی ہے، دونوں اننگز میں ایک جیسی رہ سکتی ہے۔