ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکوؤں کی شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی، دو ملزم گرفتار

 ڈاکوؤں کی شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی، دو ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: فیصل آباد میں ڈاکوؤں کی شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے  دو ملزم گرفتار ہوگئے ،
تھانہ ساندل بار کے علاقہ میں خاتون سے  مبینہ زیادتی ک یس میں ایس ایچ او ساندل بار نے واقعہ میں ملوث دوسرا ملزم بھی گرفتار کر لیا۔ملزم فیصل کو پولیس نے حراست میں لیکر کارروائی کا آغاز کردیا،ملزم فیصل پہلے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

یادر رہے کہ تین روز قبل  فیصل آباد میں سڑک پر اجتماعی زیادتی کی گھناؤنی واردات ہوئی تھی، ڈاکوؤں نے موٹر وے کے قریب میاں بیوی کو روکا اور شوہر کو باندھ کر اس کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایاتھا پولیس نے دوران واردات شادی شدہ خاتون سے تین افراد کی اجتمائی زیادتی کا مقدمہ درج بھی درج کیا تھا ،۔پولیس کے مطابق درخواست ملنے کے بعد فوری کارروائی کی گئی اور چند گھنٹوں بعد ہی ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جس کا نام شیر علی ہے۔بعدازاں دوسرے ملزم فیصل کو چک 64 بلو موڑ کے قریب سے گرفتار کیا گیا جبکہ تیسرے ملزم عمر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔