زاہد چوہدری : حکومت نے بنیادی مراکز صحت کے بعد بڑے ٹیچنگ ہسپتال بھی ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کرلیا
جناح ہسپتال کی ایڈمنسٹریشن اور کلینیکل مینجمنٹ ٹھیکے پر دینے کا عمل شروع کردیا ، جناح ہسپتال کو ٹھیکے پر چلانے کیلئے پرائیویٹ کمپنیوں سے پیشکش طلب کرلیں ، پرائیویٹ فرموں کو 2 مئی تک پیشکش جمع کروانے کیلئے اشتہار جاری کردیا ،
جناح ہسپتال ٹھیکے پر دینے سے علاج معالجہ پرائیویٹ فرم کے حوالے ہوگا،جناح ہسپتال ٹھیکے پر دینے سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی نااہلی آشکار ہوگئی ، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی افسر شاہی نے جناح ہسپتال کو چلانے میں ناکامی پر ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا
مرحلہ وار دیگر علاجگاہیں بھی ٹھیکے پر دینے پر غور کیا جارہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App