ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی جانب سے ججز کیلئے صحت سہولت کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا

 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی جانب سے ججز کیلئے صحت سہولت کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی جانب سے ججز کے لئے صحت سہولت کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ۔ لاہور ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ کے ججز کے لئے ہیلتھ انشورنس سہولت کا آغاز کیا گیا ہے.

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کے ججز اور ضلعی عدلیہ کے ججز کے لئے ہیلتھ انشورنس سہولت کا افتتاح کردیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ ججز اور جوڈیشل افسران کو ہیلتھ انشورنس کارڈ بھی دیئے۔ افتتاحی تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں ہوئی، جس میں لاہور ہائیکورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس خالد اسحاق اور جسٹس عبہر گل خان کے شرکت کی۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ امجد اقبال رانجھا نے افتتاحی تقریب میں نظامت کے فرائض سرانجام دیئے اور ججز کے لئے انقلابی سہولت پر شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری، سیشن جج ہیومن ریسورس اور لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ و قصور کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سمیت متعدد جوڈیشل افسران بھی موجود تھے۔ ہیلتھ انشورنس سہولت EFU انشورنس کمپنی کے اشتراک سے شروع کی گئی ہے، ای ایف یو انشورنس کے نمائندہ نے ہیلتھ انشورنس سہولت کے تمام فیچرز پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بعدازاں ایڈیشنل رجسٹرار آئی ٹی جمال احمد نے چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی جانب سے کورٹس ڈیجیٹلائزیشن کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی بریفنگ دی۔

Ansa Awais

Content Writer