کرینہ اور کرشمہ کپور سیاست میں  آ رہی ہیں، الیکشن بھی لڑیں گی؟

Karina Kapoor, Karishma Kapoor, Shiv Sena, Maharashtra Chief Minister, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ بھارت کی لوک سبھا کے آئندہ ماہ ہونے والے الیکشن میں بولی ووڈ کی سدا بہار ہیروئین بہنیں کرینہ اور کرشمہ کپور بھی الیکشن لڑیں گی۔ 

کپور فیملی کی اداکار بہنوں اداکارہ کرشمہ اور  کرینہ کپور نے بھی چیف منسٹر  ایکناتھ شندے سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔   قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ممبئی کی لوک سبھا سیٹ پر  کپور سسٹرز میں سے ایک  بہن کو لوک سبھا کا الیکشن لڑنے کے لیے آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

کرشمہ کپور اور کرینہ کپور کی شو سینا میں شمولیت کی اطلاعار کئی ؟ذرائع سے آ رہی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اگر انہیں نے خود الیکشن نہ بھی لڑا تو وہ لوک سبھا الیکشن میں شِو سینا کی انتخابی مہم کی لیڈنگ پرسنیلیٹیز ہوں گی۔  اس ضمن میں شو سینا کی جانب سے ابھی کوئ رسمی اعلان نہین ہوا تاہم کپور سسٹرز کی وزیر اعلیٰ ایک ناتھ سندے کے ساتھ ملاقات کو ممئی اور انڈیا کے میڈیا مین بہت اہمیت دی جا رہی ہے۔ 

کرینہ کپور ان دنوں اپنی نئی فلم کرِیو کی ریلیز کی بھی تیاری کر رہی ہیں۔