شاہد آفریدی نے شاداب خان سے متعلق کیا کہا؟

 شاہد آفریدی نے شاداب خان سے متعلق کیا کہا؟
کیپشن: Shahid Afridi,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے پر شاہد آفریدی کی قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو مبارکباد،شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’مبارک شاداب، آپ نے میرا ریکارڈ  توڑ  دیا،  آپ بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں، آپ کی مزید کامیابی کیلئے دعاگو ہوں۔

 شاہد آفریدی نے کہا کہ ’گزشتہ رات پاکستان نے زبردست کامیابی حاصل کی، خوشی ہوئی کہ احسان اللہ اور صائم ایوب نے اپنا ٹیلنٹ دکھایا۔‘

خیال رہے کہ پاکستان کے شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی ہے اور وہ مینز ٹی ٹوئنٹی میں یہ کارنامہ سر انجام دینے والے پہلے پاکستانی جبکہ مجموعی طور پر ساتویں بولر بن گئے ہیں۔