حارث رؤف ڈی ایس پی بن گئے

حارث رؤف ڈی ایس پی بن گئے
کیپشن: Haris Rauf
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی بن گئے۔

اسلام آباد پولیس نے حارث رؤف کو ڈی ایس پی رینک سے نواز دیا۔حارث رؤف کو آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ڈی ایس پی رینک سے نوازا۔

اس سے قبل بلوچستان پولیس کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنایا گیا تھا جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے  اعزازی ڈی ایس پی بنایا گیا تھا۔واضح رہے کہ اس حوالے سے تقریب کا انعقاد آئی جی بلوچستان پولیس آفس کوئٹہ میں ہوا تھا جس میں نسیم شاہ کو باضابطہ طور پر پولیس کی وردی پہنائی گئی اور رینکس بھی لگائے گئے تھے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر