سعودی عرب میں بس اُلٹ گئی، 22 عمرہ زائرین جاں بحق، متعدد زخمی

 سعودی عرب میں بس اُلٹ گئی، 22 عمرہ زائرین جاں بحق، متعدد زخمی
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں بس الٹنے سے 22 عمرہ زائرین جاں بحق ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے صوبہ عسیر میں بس الٹنے سے 22 عمرہ زائرین جاں بحق جب کہ 29 شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے بعد عسیر کے سینٹرل ہسپتال اور ابہا کے پرائیویٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مسافر بس مقامی اور غیر ملکی شہریوں کو لے کر ابھا شہر سے مکہ مکرمہ جا رہی تھی، بس میں زیادہ تر غیر ملکی اقامہ ہولڈر سوار تھے، بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد عسیر کے درہ شعار کو بند کر دیا گیا۔