ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمسن بچے کو عقاب نے اٹھالیا؛ پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

An Eagle snatches baby in a public park
کیپشن: Eagle snatches baby
سورس: youtube
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) کمسن بچے پر عقاب کے حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوگئی، ویڈیو کو کچھ لوگوں نے اپنے موبائل فون کے کیمرے میں قید کیا جوبعد میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی۔

تفصیلات کےمطابق کمسن بچے کو اٹھانے کی ویڈیو کو ایک امریکی نیوز چینل نے اپنے یوٹیوب پیج پر شیئر کیا۔ ہم جانتے ہیں کہ عقاب اپنے شکار کے تعاقب میں رہتا ہے اور سمندر میں بھی اس پر جھپٹ پڑتا ہے، ہوا میں کسی پرندے یا زمین پر جاںور کا شکار  کرتا بھی نظر آتا ہے۔ عقاب کی تیز ترارنظر سےشکار کا بچناناممکن ہوتا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو  عقاب کی ویڈیو کو دیکھنے والے دنگ رہ گئے، ویڈیو میں عقاب نے پارک میں کھیلتے ایک کمسن بچے کو اپنا شکار بنایا اور اس کو اپنے پنجوں کی مدد سے اوپر اٹھالیا۔1 منٹ اور 16 سکینڈ کی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پارک میں معمول کے مطابق لوگ موجود ہیں وہیں ایک چھوٹا بچہ اکیلابیٹھا کھیلا میں مصروف ہے۔

ویڈیو میں بچہ ایک طرف منہ کر کے بیٹھا ہوا ہے کہ ایک آسمان سےایک بڑاعقاب نے پارک میں انٹری دی اور  بچے کےپیچھے آکر اس کو اٹھالیا، بچے کا وزن زیادہ ہونے کی وجہ سےعقاب اسےتھوڑا ہی اوپر لے جاسکا اور بعد ازاں بچہ اس کی گرفت سے آزاد ہوکر نیچےآ گرا۔ واقعہ کی ویڈیو بنانے والے بچے کے والد نےجونہی عقاب کی اس حرکت کو دیکھا تو فوراً بچے کو بچانے کے لئے لپکا جو کہ زمین پر گرا رو رہا تھا۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer