بچے سے زیادتی,ویڈیو بنانے والے ملزموں کا برا انجام

بچے سے زیادتی,ویڈیو بنانے والے ملزموں کا برا انجام
کیپشن: rape
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کی ہدایت پر شمالی چھاؤنی پولیس کی کارروائی،10 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش اور ویڈیو بنانے والے 02 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے ایس پی کینٹ کو ملزمان کے خلاف کارروائی کس حکم دیا تھا۔گرفتار ملزمان میں عمیر اور ساحل مسیح شامل ہیں۔ملزمان نے معاملے کو دبانے کے لئے متاثرہ خاندان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

ملزمان عمیر اور گل زمان نے 10 سالہ بچےکےساتھ بدفعلی کی کوشش کی اور ملزم ساحل نے ویڈیو بنائی،اطلاع ملنے پر دو ملزموں گرفتار کرلیا گیا، ملزم گل زمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہناتھا کہ بچوں کا استحصال کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دلوائی جاۓ گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer