شہر کی سب سے بڑی ریڈی میڈ گارمنٹس کی مارکیٹ کے الیکشن میں فاتح کون?

kareem market iqbal town lahore
کیپشن: kareem market
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   سعید احمد سعید :  شہر کی سب سے بڑی ریڈی میڈ گارمنٹس مارکیٹ کے الیکشن  میں فاتح کون ہوگا۔ ٹریڈر الائنس یا انصاف گروپ فیصلے کے لئے پولنگ جاری ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ریڈی میڈ گارمنٹس کی سب سے بڑی مارکیٹ کریم مارکیٹ میں آج الیکشن ہیں اور پولنگ کا سلسلہ جاری۔ ہے ۔انصاف گروپ اور ٹریڈرز لائنس کے مابین کڑا مقابلہ ہونے جارہا ہے الیکشن میں 700 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال  کریں گے۔ جبکہ صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں سمیت 10 سیٹوں پر امیدواروں کے مابین مقابلہ ہورہا ہے۔

 انصاف گروپ کی جانب سے نعیم اختر صدر اور فرحان لطیف جنرل سیکرڑی کی سیٹ پر ٹریڈرز الائنس  کے طارق تقی صدر اور  رانا اعجاز سیکرٹری جنرل کی سیٹ پر مدمقابل ہیں ۔سینئر نائب صدر کی سیٹ پر تحریک انصاف  کے فیصل لیاقت، ٹریڈر الائنس کےعرفان بٹ  کے مقابلے میں ہیں اسی طرح نائب صدر کی سیٹ پر علی بیگ، قاضی عرفان، شبیر بیگ، محمد رمضان، سلمان مشتاق مدمقابل ہیں۔