(علی اکبر)شہر میں کورونا کی بگڑتی صورتحال ، محکمہ صحت اور لاہور انتظامیہ کی جانب سے لاہور میں مکمل لاک ڈائون کی تجویز تیار کر لی گی۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں کورونا کے کیسز میں اضافہ اور شہریوں کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عملدامد نہ کرنے کے باعث محکمہ صحت اور لاہور انتظامیہ کی جانب سے تجویز تیار کی گی ہے کہ لاہور میں مکمل لاک ڈائون کر دیا جائے اس حوالے سے ذرایع کے مطابق محکمہ صحت اور لاہور انتظامیہ کی جانب سے پیر کے روز ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں تجویز دی جائے گئی ۔ دوسری جانب این سی او سی کی جانب سے بھی صوبہ اس حواے سے فیصلہ کرنے کے مکمل اختیارات سونپ دے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے 27 علاقوں میں ایک بار پھر سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیاگیا تھا،ان علاقوں میں ایف ٹو , جی اور این بلاک جوہر ٹاون شامل پی آئی اے سوسائٹی, آرکیٹیکٹ سوسائیٹی, این ایف سی سوسائیٹی, بی بلاک پریس کلب سوسائیٹی ڈبل ایف, ڈبل سی ڈی ایچ اے فیز 4, جی بلاک فیز 5 شامل چودہری پارک رشید روڈ , سعدی پارک مزنگ, سی اور بی بلاک ماڈل ٹاون, بی بلاک گلبرگ3, ڈی بلاک اسٹیٹ لائف انشورنس سوسائیٹی, اے بلاک بنکرز سوسائیٹی, ایل بلاک ویلینشیاٹا ون, مسلم پارک شاہدہ, رضا بلاک, کامران بلاک, کریم بلاک, نرگس بلاک, گلشن بلاک, کالج بلاک علامہ اقبال ٹاون جی بلاک گلشن روای کے علاقے شامل ہیں.
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کا کہناتھا کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ،دفاتر(نجی اور سرکاری)بند رہیں گے۔علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہے گے۔