ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بین الاصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی کب لگے گی؟ اسد عمر نے بتادیا

ٹرانسپورٹ پر پابندی
کیپشن: Public Transport
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت صوبائی چیف سیکرٹریز کے ساتھ این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا، چاروں صوبوں ک چیف سیکرٹریز کی بزرعیہ ویڈیو لنک شرکت اجلاس میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی اجلاس میں بین الاصوبائی ٹرانسپورٹ کم کرنے کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔ ٹرانسپورٹ پر پابندی کے حوالے سے حتمی فیصلہ صوبوں سے ڈیٹا کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ صوبوں کو این سی او سی کی جانب سے ویکسی نیشن کے ٹارگٹس پورے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ویکسی نیشن کے لیے درست اور بروقت ڈیٹا کی فراہمی یقینی بنائی جائےجبکہ  این سی او سی کی جانب سے صوبوں کو لاک ڈاؤن کے لئے تازہ ہاٹ سپاٹس کے نقشے فراہم کیے جائیں گے۔

اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 5 اپریل سے شادی کی تقریبات پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور مکمل پابندی عائد ہوگی۔ صورتحال کے پیش نظر صوبائی انتظامیہ وقت سے پہلے پابندیاں عائد کرنے کے لیے بااختیار ہوگی۔ مُلک بھر میں تمام اقسام کی انڈور اور آؤٹ ڈور اجتماعات پر فی الفور پابندی عائد کر دی گئی اجتماعات میں تمام اقسام کے سماجی, ثقافتی, سیاسی, سپورٹس اور دیگر اقسام بھی شامل ہیں۔