اداکارہ آمنہ الیاس کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Amna Ilyas
کیپشن: Amna Ilyas
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ وماڈل آمنہ الیاس کی قرنطینہ کے دوران بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کچھ روز قبل اداکارہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا، اب اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں چھت پر چائے کا مگ تھامے کورونا تجربے کا ذکر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ نے افسردہ لہجے میں کہا کہ وہ قرنطینہ کے دوران نہ کسی چیز کو چکھ سکتی ہیں نہ ہی سونگھ سکتی ہیں، وہ اس دوران اپنے دوستوں، اپنی روزمرہ زندگی اور خاص طور پر اپنے فیملی ممبران کو بہت یاد کررہی ہیں۔

دوسری جانب اتنی ہی دیر میں اداکارہ کی والدہ کی آواز آتی ہے اور وہ نیچے سے ہی ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے سنی جاسکتی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ   قرنطینہ کے دوران، باہر نکلنے لوگوں سے ملنے اور اہل خانہ کو گلے لگانے کا لالچ، لیکن دور رہیے ناکہ اپنے لیے بلکہ اپنے پیاروں کے لیے۔

Sughra Afzal

Content Writer