(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے طبیعت ناساز ، ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیدیا۔
ذرائع کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کو دو روز سے بخار ہے اور وہ اپنی ڈیرہ اسماعیل خان والی رہائشگاہ پر قیام پزیر ہیں، مولانا فضل الرحمان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی ہے۔
ذرائع جے یو آئی کا کہنا ہے کہ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں، کہ ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا۔
یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان کی مذہبی سیاسی جماعت جمعیت علماء اسلام (ف) گروپ کے مرکزی امیر ہیں اور موجودہ حکومت کے خلاف اپوزیشن تحریک پاکستان ڈیمو کریٹ مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ ہیں اور صوبہ خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ مولانا مفتی محمود کے صاحبزادے ہیں۔
اہل سنت کے مدرسہ دیوبند کے پیروکار ہونے کے باعث وہ دیوبندی حنفی کہلاتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کی جما عت جمعیت علما اسلام (ف) پاکستان کے صوبوں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بہت اثر ورسوخ رکھتی ہے، مولانا فضل الرحمان نے جموں و کشمیر اور افغانستان کے متعلق علاقائی پالیسی میں اپنا کردار موثر طور پر ادا کیا۔