ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسک پہنو، ورنہ جیل کی ہوا کھاؤ، لاہور میں پہلا مقدمہ درج

Coronavirus, FIR
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ماسک پہنو، ورنہ جیل کی ہوا کھاؤ، صوبائی دارالحکومت لاہور میں  کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ماسک نہ پہننے پر پہلی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

ملک بھر کی طرح لاہور میں کورونا مریضوں کی تعداد میں پانچ روز کے دوران تشویشناک حد تک اضافے کے بعد ضلعی انتظامیہ اور پولیس کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف متحرک ہوگئی، اسلام پورہ کے علاقے میں پولیس گشت کے دوران ماسک نہ پہننے پر شہری محمد جاوید کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس کے مطابق ایف آئی آر پنجاب وبائی امراض کنٹرول آرڈیننس 2020 کی دفعات کے تحت درج کی گئی۔ 

 سی سی پی او غلام محمد ڈوگر کا کہنا ہے کہ  ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی، کارروائیوں کو مانیٹر کرنے کیلئے مشترکہ کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا۔

کورونا کی تیسری لہر خطرناک رخ اختیار کرگئی، شہر میں 24 گھنٹے کے دوران مہلک وائرس لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن کی عدالت کے پرائیوٹ سیکرٹری ظہوراحمد جاوید سمیت 20 قیمتی جانیں نگل گیا جبکہ 1233 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی، ہسپتالوں میں زیر علاج 106 مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے پرانہیں وینٹی لیٹرپرمنتقل کردیا گیا ہے، مثبت کیسز کی شرح 16 فیصد ہوگئی۔

Sughra Afzal

Content Writer