ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیر التوا مقدمات کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کر گئی

 زیر التوا مقدمات کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:ماتحت عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کر گئی، مقدمات کے بروقت فیصلے نہ ہونے پر وکلاءاور سائلین پریشان، لاہور ہائیکورٹ کا عدالتوں سے باہر تصفیہ طلب معاملات کا اے ڈی آر کے ذریعے حل پر غور ۔
 تفصیلات کے مطابق ماتحت عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے مقدمات کے بروقت فیصلے نہ ہونے پر وکلاءاور سائلین پریشان ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے عدالتوں سے باہر تصفیہ طلب معاملات کا اے ڈی آر کے ذریعے حل پر غور شروع کر دیا ہے
 اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ کے دوججز اے ڈی آر ٹریننگ میں شرکت کے لئے سات روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہوگئے ہیں۔ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس شاہد بلال حسن ترکی کے شہر استبنول جائیں گے جہاں دونوں ججز استنبول ترکی میں اے ڈی آر پراجیکٹ کے حوالے سے ٹریننگ میں شرکت کریں گے۔ ایشین فاونڈیشن کے زیر اہتمام استبول میں 29 مارچ سے 2 اپریل تک اے ڈی آر پراجیکٹ کے حوالے سے ٹریننگ ہوگی دونوں ججز اے ڈی آر ٹریننگ کے بعد 4 اپریل کو وطن واپس پہنچیں گے ۔
ذرائع کے مطابق دونوں ججز کی وطن واپسی پر ماتحت عدالتوں میں مصالحتی نظام کے ذریعے تصفیہ طلب معاملات پر مزید ہیش رفت ہوگی ۔ سول ججز کے ذریعے اے ڈی آر سنٹرز میں تصفیہ طلب معاملات کو نمٹانے کا از سر نو سلسلہ شروع کیا جائے گا۔سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کے دور میں اے ڈی آر کے ذریعے کیسز کی بڑی تعداد نمٹائی گئی۔