سروسز ہسپتال سے کورونا کے 7 مشتبہ مریض فرار

سروسز ہسپتال سے کورونا کے 7 مشتبہ مریض فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) سروسزہسپتال انتظامیہ کی غفلت، کورونا کے 7 مشتبہ مریض بھاگ گئے، ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کو رپورٹ کر دیا۔

سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث کورونا کے تصدیق شدہ مریض بھاگنا شروع ہوگئے ہیں۔ سروسز ہسپتال سے بھاگنے والے افراد میں تین خواتین اور چار مرد شامل ہیں۔

  فرار ہونے والوں میں 22 سالہ،21 سالہ،27 سالہ، 29 سالہ،17 سالہ، 36 سالہ اور19 سالہ فرد شامل ہیں۔ ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کیے گئے مگر سہولیات کی کمی کے باعث ایک گھنٹے بعد مریض آئسولیشن سے فرار ہوگئے۔

سروسزہسپتال انتظامیہ نے مریضوں کےغائب ہونے کی تصدیق کردی۔ انتظامیہ کے مطابق 7 مشتبہ مریضوں کے بھاگ جانے کی اطلاع پولیس کو کردی ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے 557 کنفرم مریض ہیں، کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 5 جبکہ 5 مریض صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہوچکے ہیں۔ ڈی جی خان سے207 زائرین، ملتان سے 75 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین میں 21 لاہورمیں 119 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اسی طرح گجرات میں 51، گوجرانوالہ 10، جہلم 21 اور راولپنڈی میں 19 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی، ملتان شہر میں 3، فیصل آباد 9، منڈی بہاوالدین 4، ناروال 1، رحیم یار خان 1، وہاڑی 2 اور سرگودھا میں 2 مریض میں تصدیق ہوئی ہے.