ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوکت خانم ہسپتال نے کورونا کے مریضوں کو خو‍‌شخبری سنادی

شوکت خانم ہسپتال نے کورونا کے مریضوں کو خو‍‌شخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد علی:  شوکت خانم ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے کورونا  کیمپ لگا دیا گیا جس میں مریضوں کو مفت علاج معالجہ فراہم کیا جائے گا۔
کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کے لیے شوکت خانم ہسپتال میں کورونا کیمپ بنایا گیا ہے جس میں کورونا  وائرس کے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ ہسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا تھا کہ کورونا کے متاثرہ مریضوں کو اس کیمپ میں رکھا جائے گا جبکہ حالت تشویشناک ہونے پر ہسپتال میں 35 وینٹی لیٹر موجود ہیں جو کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے رکھے گیے ہیں۔
حکومت کی جانب سے شوکت خانم ہسپتال کو کورونا  وائرس کے مریضوں کے کٹس فراہم کی جارہی ہیں جس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔ کیمپ ابتدائی طور پر دس بیڈ لگائے گیے ہیں جن کی تعداد بڑھائی جائے گی۔