راو دلشاد: شہر میں مہنگےداموں آٹے کی فروخت کا معاملہ، ڈپٹی کمشنرلاہور دانش افضال نےچکی آٹےکی قمیت میں اضافے کا نوٹس لےلیا۔ ڈی سی لاہور کہتےہیں کہ گڈز ٹرانسپورٹ کی بندش کےباعث سپلائی کےمسائل کا سامناتھا، تاہم چکی مالکان کی خود ساختہ گراں فروشی کوآڑھے ہاتھوں لیاجائےگا۔
ڈپٹی کمشنرلاہور دانش افضال کی سٹی فورٹی ٹو سے خصوصی گفتگو، بولے گڈز ٹرانسپورٹ کوآپریشن کی اجازت دئیےجانےکے بعد اب سپلائی چین متاثر نہیں ہوگی جبکہ چکی مالکان کو سرکاری ریٹس پرآٹا فروخت کرنا ہوگا۔
انہوں نےکہاکہ موجودہ صورتحال کےپیش نظرآٹے کے ٹرک شہر کے25 پوائنٹس پر کھڑے کیےگئےہیں، چوبیس گھنٹوں میں 1لاکھ8ہزار670 بیگز تمام پوائنٹس پربھیجےگئے، تاہم 1لاکھ3ہزار615 آٹےکے بیگز فروخت کر دیئے گئے ہیں، تمام ٹرکنگ پوائنٹس آج بھی فعال ہیں۔
ایک سوال کےجواب میں ڈپٹی کمشنرلاہور نےکہاکہ بارش کےباعث ایک روز کےلیےجراثیم کش سپرے روکا گیا، کل سے دوسرا مرحلہ شروع ہو گا۔
ڈی سی دانش افضال کاکہنا تھاکہ مشکل حالات میں شہریوں کو اشیاءخورونوش کی فراہمی کو یقینی بننےکےلیے ضلعی انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے۔