"خدا کیلئے کورونا خطرات کو سنجیدہ لیں، حفاظتی تدابیر پر عمل کر یں"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے عوام سے اپیل کی ہےکہ خدا کیلئے عوام کورونا خطرات کو سنجیدہ لیں حفاظتی تدابیر پر عمل کر یں -
گورنر پنجاب چودھری محمدسرور نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی اور فرانس جیسے حالات سے بچنے کیلئے عوام گھروں میں رہیں اور اپوزیشن گلے شکوے چھوڑ کر کورونا کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں- انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے قوم کو ایک ہونا ہوگا ہر فرد ذمہ داری پورے کر ے-
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا بحران سے متاثر غر یب خاندانوں کو مفت راشن کی فراہمی یقینی بنائیں گے، ریاست بے سہارا لوگوں کے تحفظ کی ذمہ داری ہر صورت پوری کر یں گے- چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ کورونا بحران سے متاثر افرادکی مدد کیلئے مخیر حضرات کوآگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کر نا ہوگا -