برآمدی صنعتوں پر عائد تمام سرچارجز ختم

 برآمدی صنعتوں پر عائد تمام سرچارجز ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ(شاہد سپرا) وفاقی حکومت نے ٹیکسٹائل سمیت زیرو ریٹڈ انڈسٹری کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان کردیا، پاور ڈویژن نے 6ماہ کیلئے 7عشاریہ 5 سینٹ فی یونٹ ٹیرف مقرر کرکے جنوری سے عائد کردہ تمام سرچارجز ختم کر دیئے۔

 وزارت پاور ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایکسپورٹ انڈسٹری کے لئے وفاقی حکومت نے بڑا ریلیف دینے کی منظوری دیدی، جس کے مطابق ٹیکسٹائل، لیدر اور سرجیکل کی صنعت سمیت دیگر ایکسپورٹرز کے لئے 15 پرانا ٹیرف بحال کردیا ہے۔

 جنوری میں ایکسپورٹ انڈسٹری پر تمام سرچارجز لگائے گئے ، جس کی وجہ سے فی یونٹ قیمت میں 5سے 6روپے اضافہ ہو گیا، جس کے بعد اپٹما اور حکومت کے درمیان مذاکرات ہوتے رہے، تاہم اپٹما اپنا مطالبہ منانے میں کامیاب رہی اور جون تک حکومت نے ریلیف دے دیا جس کے بعد کوارٹر ٹیرف، فیول ایڈجسٹمنٹ اور نیلم جہلم سمیت دیگرعائد کردہ سرچارجز واپس لے لئے گئے، حکومت23 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer