(زین مدنی )لالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ گلوکارہ میگھا نے کورونا وائرس کے اس کڑے امتحان کے دور میں ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے گھر پر سفید پرچم لہرا دیا ہے ۔
سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے میگھا نے کہا کہ بارڈر پر سپاہی دشمنوں سے لڑکر ملک کی سرحدوں کو محفوظ بناتے ہیں لیکن کورونا وائرس سے بچاو اور اس کے علاج کے لئے جو ڈاکٹرز نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف خدمات دے رہا ہے وہ بھی سپاہی ہی ہیں اور میں انہیں بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کرتی ہوں ۔ میگھا نے کہا کہ اس وقت پوری قوم کو ایک ہونے کی ضرورت ہے اور ہمیں اس کورونا وائرس سے بچنا بھی ہے اور دوسروں کو بھی بچانا ہے ۔ میگھا نے کہا کہ وہ اپنے ڈاکٹرز نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو سلیوٹ پیش کرتی ہیں جو نامکمل سہولیات ہونے کے باوجود اس مرض کا مقابلہ کررہے ہیں