ہمایوں اور عدنان کی قوم کے مسیحاﺅں سے اظہار یکجہتی

ہمایوں اور عدنان کی قوم کے مسیحاﺅں سے اظہار یکجہتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) اداکارہمایوں سعید اورعدنان صدیقی نے کورونا وائرس سے لڑنے والے قوم کے مسیحاؤں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے ان کے لیے محبت کا اظہارکیا ہے۔

ٹوئٹر پرجاری کی گئی ایک وڈیو میں اداکارہمایوں سعید نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے تمام ڈاکٹرز، نرسس، پیرا میڈکس اسٹاف اورہیلتھ کیئرکے تمام ورکرزکومیری اورپورے پاکستان کی جانب سے سیلیوٹ۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ آج شام 27 مارچ کو 6 بجے سب اپنے گھروں کے ٹیرس اور چھتوں پرجائیں اور ان لوگوں کے لیے سفید جھنڈے کو خوب لہرائیں کیونکہ ڈاکٹراس قوم کے مسیحا ہیں اورہمیں ان سے پیارہے۔

             

Shazia Bashir

Content Writer