سٹی 42:اداکارہ ماہرہ خان سیگرٹ نوشی کی لت نہ چھوڑ سکیں، سگریٹ نوشی کرتے ہوئے اداکارہ کی نئی ویڈیو منظرِعام پرآگئی۔ ماہرہ خان کی متنازعہ ویڈیوشوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سٹی42 نیوز کے مطابق کچھ عرصہ پہلے معروف اداکارہ ماہرہ خان امریکہ میں بھارتی اداکار رنبیر کپور کےساتھ سرعام سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھی گئی ۔ ماہرہ خان اور اداکار رنبیر کپورکی تصویر منظرعام پر آنے کے بعد اداکارہ ماہر خان کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
اداکارہ ماہرہ خان ایک بار پھر سے اسی قسم کے تنازعے کا شکار ہو گئی۔ ماہرہ خان کی ایک اور متنازعہ ویڈیوشوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان سرعام ایک تقریب کے دوران تمباکو نوشی کر رہی ہے۔ جس سے ماہرہ خان کو پھر سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔