ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساندہ: چھری کے وار سے 18 سالہ نوجوان کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ساندہ: چھری کے وار سے 18 سالہ نوجوان کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ساندہ کے علاقہ میں چھری کے وار سے 18 سالہ نوجوان کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ۔ 

ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق مقتول نعیم راجگڑھ ساندہ میں ایک فوڈ پوائنٹ پر ملازمت کرتا تھا، فوڈ پوائنٹ کے منشی حمزہ کے ساتھ معمولی لڑائی جھگڑا ہوا جس پر حمزہ طیش میں آ گیا، ملزم حمزہ نے چھری سے نعیم کے سینے پر وار کیا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا، واردات کے بعد ملزم حمزہ پولیس سے بچنے کے لئے ضلع ملتان میں روپوش ہو گیا تھا۔ 

ملزم حمزہ کے خلاف مقتول نعیم کے والد اشفاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

ساندہ پولیس نے ضلع ملتان کے مختلف علاقوں میں کامیاب چھاپے مار کر ملزم کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔ ملزم حمزہ کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ 

ایس پی اقبال ٹاؤن کی ایس ایچ او ساندہ رضوان چیمہ، سب انسپیکٹر عمر شبیر اور پولیس ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد تقسیم کیے گئے ۔ 

ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کا کہنا ہے کہ مجرم کتنا بھی شاطر ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا ۔