ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینک اسٹاپ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ 6 ماہ سے بند، علاقہ مکین مشکلات کا شکار

بینک اسٹاپ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ 6 ماہ سے بند، علاقہ مکین مشکلات کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مریم مظہر:مین فیروز پور روڈ کے علاقے بینک اسٹاپ میں قائم واٹر فلٹریشن پلانٹ گزشتہ 6 ماہ سے غیر فعال ہونے کے باعث علاقہ مکین پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، جبکہ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق فلٹریشن پلانٹ بند ہونے کے بعد انہیں پانی کی قلت کا سامنا ہے اور کئی گھروں میں مجبوری کے تحت نلکوں کا پانی استعمال کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گھریلو سپلائی کا پانی اکثر صاف نہیں ہوتا جس سے صحت کے مسائل اور پیٹ کی بیماریوں کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں پانی جیسی بنیادی سہولت کی عدم دستیابی نے روزمرہ زندگی کو متاثر کر دیا ہے اور خصوصاً بچوں اور بزرگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں نے مؤقف اختیار کیا کہ متعدد بار مسئلہ اجاگر کیے جانے کے باوجود تاحال کوئی مؤثر اقدام سامنے نہیں آیا۔

اہلِ علاقہ نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کو جلد از جلد فعال بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کو صاف اور محفوظ پینے کا پانی فراہم کیا جا سکے۔