ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرمی کی شدت بڑھتے ہی ائیر کولرز کی مانگ میں اضافہ

گرمی کی شدت بڑھتے ہی ائیر کولرز کی مانگ میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم:گرمی کی شدت میں مسلسل اضافے کے باعث شہریوں نے ٹھنڈک کے متبادل ذرائع کا رخ کر لیا ہے، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ائیر کولرز کی طلب اور فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

مارکیٹ میں مختلف سائز اور معیار کے ائیر کولرز دستیاب ہیں جبکہ خریدار اپنی ضرورت اور بجٹ کے مطابق خریداری کر رہے ہیں۔

دکانداروں کے مطابق مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے ائیر کولرز نسبتاً سستے، کم وزن اور بہتر معیار کے حامل ہوتے ہیں، جس کے باعث صارفین ان میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سب سے چھوٹے سائز کا ائیر کولر تقریباً 10 ہزار روپے میں دستیاب ہے، جبکہ بڑے کمروں اور ہالز کیلئے 26 ہزار روپے تک کے بڑے سائز کے کولرز فروخت کیے جا رہے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ آنے والے دنوں میں ائیر کولرز کی طلب مزید بڑھنے کا امکان ہے۔