افشاں رضوان: لاہور میں چھٹی کے دن صبح سویرے روایتی ناشتے کی دکانوں اور فوڈ پوائنٹس پر شہریوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا، جہاں لوگوں نے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ہمراہ دیسی ناشتے سے دن کا آغاز کیا۔
شہر کے مختلف علاقوں خصوصاً ٹاؤن شپ، لبرٹی اور انارکلی فوڈ سٹریٹ میں ناشتے کے مقامات آباد ہیں جبکہ شہری بڑی تعداد میں روایتی پکوانوں سے لطف اندوز بھی ہو رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ناشتہ کرنے والوں نے نان چنے، حلوہ پوری، نہاری، پائے اور لسی کو ترجیح دی جبکہ چھٹی کے روز دیسی ذائقوں نے لاہوریوں کے معمولات کو مزید خوشگوار بنا دیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ مصروف زندگی میں چھٹی کا دن اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ روایتی ناشتے کیلئے بہترین موقع ہوتا ہے۔