ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یکم جولائی سے مون سون کے آغاز کی پیشگوئی

یکم جولائی سے مون سون کے آغاز کی پیشگوئی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: محکمہ موسمیات نے یکم جولائی سے ملک میں مون سون سیزن کے آغاز کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمال مشرقی پنجاب اور آزاد کشمیر سے مون سون ہواؤں کے داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث یکم جولائی سے پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب شہر میں گرمی اور حبس کی شدت برقرار ہے۔ تیز دھوپ کے باعث موسم مزید گرم ہو گیا ہے اور سورج آگ برساتا محسوس ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ شہر میں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر میں آج بھی بارش ہونے کا امکان موجود ہے، تاہم شہریوں کو گرمی اور حبس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔