سٹی42: ہیوی ٹرک نے 18 مزور لڑکیوں کو کچل کر موت کی وادی میں دھکیل ڈالا۔
مصر میں پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں باغات میں انگور چننے کے لئے روزانہ معمول کے مطابق بس مین بیٹھ کر ڈیوٹی پر جانے والی 18 لڑکیاں جاں بحق ہو گئیں۔
مصر کے صوبہ منوفیہ کے شمال میں واقع گاؤں ’کفر السنابسہ‘ کی یہ لڑکیاں روزانہ کی بنیاد پر اپنے امور انجام دیتی تھیں مگر ایک دلخراش حادثے نے ان کے خوابوں کو کچل دیا۔
اچانک ایک ہیوی ٹرک کی زد مین آ کر لقمہ اجل بننے والی یہ 18 لڑکیاں 130 مصری پاؤنڈ (تقریباً 10 سعودی ریال/ 800 روپے پاکستانی) معاوضہ پر یومیہ مزدوری پر کام کرتی تھیں۔
کل ایک ہیوی گاڑی نے ان کی بس کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 18 لڑکیاں اور بس کا ڈرائیور ہلاک ہو گئے جبکہ3لڑکیاں ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق حادثہ میں جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کی عمریں 14 سے 22 سال کے درمیان تھیں، ان میں سے کچھ اپنی گھروں کی واحد کفیل تھیں جبکہ بعض نے تعلیم ادھوری چھوڑ کر گھر والوں کی مدد کے لیے کام شروع کیا تھا۔