ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکیورٹی فورسز پر بزدلانہ حملہ؛ مادرِ وطن کے 13 سپوت شہید، 14 خوارجی جہنم واصل

سکیورٹی فورسز پر بزدلانہ حملہ؛ مادرِ وطن کے 13 سپوت شہید، 14 خوارجی جہنم واصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : شمالی وزیرستان  میں سکیورٹی فورسز پر بزدلانہ حملہ کیا گیا، جس میں مادرِ وطن کے 13 سپوت شہید  ہوگئے، جبکہ  2 بچوں  اور ایک خاتون سمیت 3 شہری شدید زخمی ہوئے ہیں۔ 

بھارت نے اپنے ایجنٹ "فتنہ الخوارج" کے ذریعے حملہ کروایا، دہشتگردوں کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فورسز کے قافلے کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا، پہلی گاڑی نے حملہ آور کو روکا، جس کے بعد ایک بارود بھری گاڑی قافلے سے ٹکرا دی گئی۔ 

 سانحے میں مادر وطن کے 13 سپوت شہید ہوگئے، شہداء میں صوبیدار زاہد اقبال، حوالدار سہراب خان، میاں یوسف، نائیک خطاب شاہ شامل ہیں ، سپاہی روحیل، رمضان، نواب، زبیر احمد، سخی، ہاشم عباسی، مدثر اعجاز، منظر علی بھی شہداء میں شامل ہیں۔ حملے میں 2 بچے اور ایک خاتون سمیت 3 شہری شدید زخمی ہوئے ہیں۔

اس دوران سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی میں 14 خوارج   جہنم واصل کردیے گئے۔ 

علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے،پاکستانی سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ 

شہداء اور زخمی شہریوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔ 

سورس: آئی ایس پی آر