سٹی42: سوات کے دریا میں سیلابی ریلے میں بہنے والے بے بس شہریوں کو کوئی نہیں بچا سکا لیکن جب یہ لوگ پانی میں بہہ گئے تو ان پردیسیوں کو دریا کی تند لہروں کے ساتھ بہتے دیکھ کر مقامی باشندے شدید اضطراب کی کیفیت میں خود دریا میں کود گئے۔
فضا گٹ اور ملحقہ آبادیوں کے مکینوں نے کئی سیاحوں کو دریا سے زندہ نکال لیا، کئی بدقسمت سیاحوں کی لاشیں نکال لیں۔ اس ساںحہ میں اب تک 11 سیاحوں کی وفات کی تصدیق ہو چکی ہے۔
محمد ہلال نے تین لاشیں نکالیں
مقامی باشندہ محمد ھلال ون مین آرمی ثابت ہوا۔ اس نے کئی لاشوں کو نکالا ۔ اس کے پاس دریا میں بہتے ہوؤں کو ریسکیو کرنے کے لئے کوئی سہولت نہیں تھی تب بھی اس نے بے خطر از حد مشکل کام تنہا انجام دیا اور تین افراد کو دریا سے باہر کھینچ لایا، بدقسمتی سے یہ تینوں محمد ہلال کے ان تک پہنچنے سے پہلے فوت ہو چکے تھے۔
علاقہ کے مکینوں نے کہا کہ محمد ھلال پاکستان کا فخر ہے۔ اس نے اپنی جان کی پرواہ نہیں کی اور بغیر سہولیات کے مجبوروں کی مدد کے لئے چڑھے ہوئے دریا میں کود گیا۔
