ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے کے متعلق درخواست 2 جولائی کو سماعت کے لئے مقرر

 گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے کے متعلق درخواست 2 جولائی کو سماعت کے لئے مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے کے متعلق درخواست 2 جولائی کو سماعت کے لئے مقرر کردی ۔

جسٹس سلطان تنویر احمد ،، صدر کسان بورڈ ظفر حسین کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کریں گے ،عدالت نے وفاقی اور پنجاب حکومت کے لاء افسران کو رپورٹ پیش کے لئے مہلت دے رکھی ہے،درخواست میں وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا یے ، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے گندم کی قیمت مقرر نہیں کی،گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے سے کسانوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حکومت نے کسانوں کو مل مالکان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ۔حکومت کے اس اقدام سے کسان تباہ ہو جائیگا، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔
 

Ansa Awais

Content Writer