ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام شروع ہوگیا

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام شروع ہوگیا
کیپشن: National Hockey Stadium, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپورٹس بورڈ پنجاب اور محکمہ سپورٹس نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے ہاکی اسٹیڈیم میں تزئین و آرائش کام جاری ہے۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں نئی ٹرف کی تنصیب کا کام آخری مرحلےمیں داخل ہوگیا۔

اسٹیڈیم کے اسٹینڈز کوتین مختلف رنگوں میں تقسیم کردیا گیا۔اسٹیڈیم کے جنرل انکلوژرز کو پیلے ،اورنج اور لال رنگ میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ایک اسٹینڈ کو اورنج رنگ کیا گیا ہے۔ہاکی اسٹیڈیم میں سولر سسٹم کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے۔

تزئین و آرائش کے بعد جولائی میں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں نیول کپ کے میچز کرائے جائیں گے۔آئندہ ماہ اسٹیڈیم کی نئی ٹرف اور تزئین و آرائش کے بعد اسٹینڈز کا افتتاح کیا جائے گا۔